تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یونی فکیشن کی الگ حیثیت نہیں ،آئینی حق استعمال کرونگا،گورنر پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور…گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ یونی فکیشن کی الگ کوئی حیثیت نہیں ،کوئی اقدام کرنے کو کہا گیا تو آئینی حق استعمال کروں گا۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکن مانی پہلوان کی بیٹی کی شادی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں گورنرپنجاب کاکہنا تھا کہ وہ کسی طور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی سی ایس افسران کا مسئلہ ان کے پاس لایا گیا تو وہ اپنا آئینی حق استعمال کریں گے۔ریمنڈ ڈیوس کے بارے میں سوال پر گورنر کھوسہ کاکہنا تھا کہ سب جانتے ہیں وہ کیسے رہا ہوا، اس نے دیت کے تحت رقم دی، تمام کام آئین ،قانون اور اسلامی روایات کے مطابق ہوا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.