تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیامیں کاررائی کامقصد قذافی فورسز کے حملے بند کرا ہے، مائیک مولن

جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی فوج کے سربراہ ایڈمرل مائیک مولن نے واضح کیا ہے کہ لیبیا کیخلاف بیرونی فوجی مداخلت کا مقصد کرنل معمر القذافی کو اقتدار سے ہٹانا نہیں بلکہ قذافی فورسز کے شہریوں پر حملوں کو بند کرانا ہے ۔ امریکی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل مائیک مولن کا کہنا تھا کہ اتحادی افواج نے بن غازی میں قذافی فورسز کی جانب سے باغیوں پر حملے بند کرادیے ہیں ۔ ایک سوال پر انھوں نے بتایا کہ قذافی کی طرف سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی اطلاع نہیں ملی تاہم ان کا کہنا تھا کہ قذافی کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ جلد کرنا ہوگا ۔ ایڈمرل مائیک مولن نے بتایا کہ مغربی افواج کے لیبیا میں مقاصد محدود ہیں جبکہ اتحادیوں کی نظریں بحرین اور دیگر خلیجی ملکوں کی صورتِ حال پر بھی ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.