29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
قومی ایشوز پرمشترکا موقف نہ اپنایا تو کمزور ہوجائینگے،جہانگیر بدر
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سینیٹر جہانگیر بدر نے کہا ہے کہ تمام جماعتیں باہمی اتحاد سے ہی قومی اور عالمی ایشوز پر مشترکا موقف اپنا سکتی ہیں، ایسا نہ ہواتو سیاسی جماعتیں خود کمزور ہوجائینگی۔ انہوں نے یہ بات لاہور کے ریلوے اسٹیدیم میں پیپلز پارٹی کے کارکن مانی پہلوان کی بیٹی کے شادی تقریب میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔سینیٹر جہانگیر بدرکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے قائم رکھے ہوئے ہے اور اپنی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی۔ ان کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران کسی نے ان کے رہنما کی بات نہیں سنی تو کل وہ بھی کسی کے رہنما کی بات نہیں سنیں گے۔ جہانگیر بدر کاکہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کبھی آمریت کا ساتھ نہیں دیا،نہ ہی اصولوں پر سمجھوتہ کیا ۔