تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کارکنوں کا قتل نہ رکا تو عوام اپنی حفاظت خودکرینگے،فاروق ستار

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی ذمے داری صدر مملکت پر عائد ہوتی ہے ۔ شہر میں بھتہ خوری اور قتل و غارت گری کی سرپرستی صوبائی وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کررہے ہیں ۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ اس کا ازخود نوٹس لیں ۔یہ بات ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے نائن زیرو سے متصل خورشید بیگم میموریل ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کہی ۔ رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پچھلے کچھ روز کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ایم کیو ایم کے کارکنوں اور ہمدردوں کو پیپلز امن کمیٹی ، لیاری گینگ وار اور جرائم پیشہ افراد نے شہید اور زخمی کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے دفاتر پردستی بموں سے بھی حملے کئے گئے۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے وفد کی صدر مملکت سے حالیہ ملاقات کے دوران شہر میں امن و امان کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن صورتحال اس کے برعکس ہے اور صدر کی رٹ کو چیلنج کیا جا رہا ہے۔اگر سدباب نہ ہوا تو سمجھیں گے کہ صدر بھی امن قائم کرنے میں ناکام رہے۔ایک سوال پر رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے الزام لگایا کہ شہر میں بھتہ خوری اور قتل و غارت گری کی سرپرستی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کررہے ہیں ۔ اراکینِ رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ شہر میں دہشتگردی کے واقعات ایم کیو ایم کی قومی پرواز کو روکنے کی کوشش ہے ،، صدر کا فرض ہے کہ کالی بھیڑوں کی نشاندہی کریں اور جرائم پیشہ عناصر اور ان کی حمایت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.