تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وکی لیکس کا ایک اور شکار:شدید تنقید سے خائف میکسیکو میں امریکی سفیر مستعفی

جنگ نیوز -
واشنگٹن …میکسیکو میں امریکی سفیرCarlos Pascual نے وکی لیکس سے انکشافات کے باعث شدید تنقید کے بعد استعفیٰ دیدیا ہے۔میکسیکو سٹی میں متعین امریکی سفیر کارلوس نے خفیہ مراسلوں میں میکسیکو انتظامیہ کی حکومتی معاملات چلانے میں نااہلی کے بارے میں لکھا تھا ۔ کارلوس کے مراسلوں کے مطابق میکسیکو میں منظم جرائم بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف انتظامیہ جنگ ہار رہی ہے ۔ میکسیکو کی حکومت نے امریکی سفیر کے عہدے سے مستعفی ہونے پر نرم موقف اختیار کیا ہے ۔ خفیہ دستاویزات چرانے کے الزام میں گرفتار فوجی بریڈلے میننگ کیساتھ غیر انسانی سلوک کیخلاف سخت الفاظ استعمال کرنے کے بعد دفتر خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی کے بعد کارلوس پاسکوال عہدے سے مستعفی ہونے والے دوسرے امریکی عہدیدار ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.