29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برطانیہ ، فرانس اورامریکاکا انجام ہٹلر اور مسولینی جیسا ہوگا،معمرقذافی
جنگ نیوز -
طرابلس… لیبیا کے رہنمامعمر قذافی کاکہناہے کہ عوام کومسلح کردیا گیاہے، ملکی افواج طویل جنگ کیلئے تیار ہیں۔ طرابلس ریڈیو پرعوام سے خطاب میں معمرقذافی کاکہناتھاکہ مغربی ممالک کوپسپا کرنے کیلئے لیبیا کی فوج پوری طرح تیارہے۔ انھوں نے کہا کہ مغربی ممالک کاحملہ دہشت گردی ہے ،برطانیہ ، فرانس اورامریکاکا انجام ہٹلر اور مسولینی کی طرح ہوگا۔