29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کینسر کے مریضو ں کی مدد کیلئے امریکی خو اتین نے بالوں کی قربانی دیدی
جنگ نیوز -
نیویارک …خواتین کوعموماً اپنے با لوں سے بہت محبت ہو تی ہے لیکن امریکی خواتین نے کینسر کے مریضو ں کی مدد کیلئے اپنے بالوں کی قربا نی دیدی۔امریکا کی خواتین نے کینسر کے مریضو ں کیلئے امدا دی رقوم جمع کرنے کیلئے اپنی زلفیں ہی نہیں پورے سرکے بال قربان کردیے اور گنجی ہو گئیں جس کے بدلے میں لو گو ں نے انھیں ہزار و ں ڈالر کا عطیہ دیا ۔ ان خواتین کے علاوہ دیگر کئی افراد نے بھی اس منفر د فلا حی سر گرمی میں حصہ لے کر ہزا روں ڈالر جمع کر لیے ۔