29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عدالتی فیصلوں پرکسی بھی قسم کا ردعمل آئینی طور پر جائز نہیں،بابراعوان
جنگ نیوز -
لاہور…وفاقی وزیر قانون سینیٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے حق میں یا ان کیخلاف کسی بھی قسم کا ردعمل آئینی طور پر جائز نہیں ۔انہوں نے یہ بات لاہور ریلوے اسٹیڈیم میں پیپلز پارٹی کے کارکن مانی پہلوان کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں میڈیا سے گفتگو میں کہی ۔بابر اعوان کا کہنا تھا کہ عدلیہ آئینی ادارہ ہے، اداروں کے پیچھے چھپ کر سیاست نہیں کرنی چاہیے ،پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے،کسی صورت بھی جارحیت نہیں کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری ملازمین کے ساتھ شفقت کا سلوک ہونا چاہیے ،اپوزیشن جیسا نہیں۔بابر اعوان نے کہا کہ ماضی میں نواز شریف اور بے نظیر کی حکومتوں کو چوتھے سال میں داخل نہیں ہونے دیا گیا،پیپلزپارٹی اپنی مفاہمتی پالیسی جاری رکھے گی۔