29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی میں امن و امان کی صورتحال،ایم کیو ایم پی پی وزرا کمیٹی کا اجلاس
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں امن و امان کے قیام کیلئے پی پی پی اور ایم کیو ایم کی وزراکمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ذرائع کے مطابقکراچی میں ہونے والی ہلاکتوں اور کشیدہ صورت حال کے بعد ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کی وزرا کمیٹی کے اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورت حال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق یہ خصوصی اجلاس صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر ہوا۔اجلاس میں ایم کیو ایم کی جانب سے صوبائی وزیر ڈاکٹر صغیر اور رضاہارون شریک ہو ئے جبکہ پیپلز پارٹی کی جانب سے صوبائی وزیر بلدیات آغا سراج درانی شریک ہو ئے۔اجلاس میں امن و امان کے قیام کیلئے تجاویز مرتب کی گئیں جو وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو پیش کی جائیں گی۔