29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ریمنڈ کی رہائی وفاقی اور پنجاب حکومت کی ملی بھگت سے ہوئی، فضل کریم
جنگ نیوز -
چیچہ وطنی …جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحب زادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی وفاقی اور پنجاب حکومت کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے ۔چیچہ وطنی میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی آئی اے کا ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور ملک بھر میں پھیلے ہوئے بلیک واٹر کے500کے قریب ارکان کو فنڈنگ بھی کررہا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز میں کوئی فرق نہیں ، دونوں جماعتیں امریکا کی غلام ہیں ۔ صاحبزادہ فضل کریم کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب میں طالبانائزیشن ہے اس لیے جے یو پی جنوبی پنجاب میں آپریشن کی حمایت کریگی ۔