29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مسلم لیگ ق کا پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان
جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ق نے صدارتی انتخاب کیلئے22مارچ کو ہونیوالے پارلیمنٹ کے مشترکا اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔یہ فیصلہ لاہور میں ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی کی زیرصدارت پارٹی کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں ریمنڈ ڈیوس کی رہائی، ڈرون حملے روکنے میں ناکامی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی پر سخت تشویش اور مایوسی کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے تین ماہ10 نکاتی ڈرامے پر ضائع کر دیے جبکہ پنجاب میں لوٹوں کے کاروبار کو عروج پر پہنچا دیا گیا۔ چودھری شجاعت نے مشترکہ لائحہ عمل کیلئے دیگر جماعتوں اور رہنماؤں سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن سے ٹیلیفون پر بات کی جبکہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔