تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایم کیوایم بین الاقوامی سطح پر تمام مذہب کا احترام کرتی ہے ، الطاف حسین

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار ہولی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ہولی کے موقع پر اپنے ایک خصوصی بیان میں انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم ملک بلکہ بین الاقوامی سطح پر تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے اور ان کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم مذہبی روداری پر نہ صرف یقین رکھتی ہے بلکہ اس کے فروغ کیلئے عملی طو رپر کوشاں بھی ہے یہی وجہ ہے کہ ایم کیوایم میں ہندو برادری سمیت ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کے افراد بہت بڑی تعداد میں شامل ہیں اور اپنے حقوق کے حصول کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب ، مذہبی رواداری کو نقصان پہچانے کا درس نہیں دیتا اور دین اسلام بھی امن و سلامتی کا درس دیتا ہے اور جو سازشی عناصر مذہبی منافرت پھیلانے کا عمل کرتے ہیں وہ انسان کہلانے کے بھی لائق نہیں ہیں۔ الطا ف حسین نے کہا کہ ہولی خوشی کا تہوار ہے اور ہولی کے موقع پر ہندو برادری اپنی عبادات میں ایم کیوایم کو بھی یاد رکھیں ۔ دریں اثناء قائد تحریک الطاف حسین نے کوئٹہ میں کوئلہ کی کان میں دھماکہ کے نتیجے میں پانچ افراد کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔اپنے تعزیتی بیان میں انھوں نے ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوارلواحقین سے دلی وہمدرد ی کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار ن کو یہ صدمہ بردشت کرنے کا حوصلہ دے ۔ (آمین )




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.