29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مفاہمت کی سیاست کو کمزور نہ سمجھا جائے، ترجمان پی پی میڈیا سیل
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل کے انچارج شرجیل میمن نے کہا ہے ذوالفقار مرزا پر جھوٹے اور من گھڑت الزام لگانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ پی پی پی میڈیا سیل سے جاری اعلامئے کے مطابق شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوام کو سب کا حال اور ماضی پتہ ہے عوام جانتے ہیں کہ کون امن اور کون بندوق کی سیاست کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی سیاست کو کمزور نہ سمجھا جائے پیپلز پارٹی اپنے قائدین کی ہدایت پر مفاہمت کی سیاست کررہی ہے ،سندھ کی تاریخ میں ذولفقار مرزا جیسا وزیر داخلہ آج تک نہیں ملا ۔