29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وکی لیکس سے انکشافات کے بعد بھارتی حکومت مسلسل بوکھلاہٹ کا شکار
جنگ نیوز -
نئی دہلی …وکی لیکس سے انکشافات کے بعد بھارتی حکومت مسلسل بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔ ایک اور مراسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے ممبئی حملوں کی تحقیقات کیلئے نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی کو قانونی طور پر کمزور قرار دیا تھا ۔ بھارتی وزیر داخلہ نے یہ بات نئی دہلی کا دورہ کرنیوالے امریکی ایف بی آئی کے ڈائریکٹر رابرٹ ملر سے گفتگو کے دوران کہی ۔ چار مارچ دو ہزار نو کو نئی دہلی سے واشنگٹن بھیجے گئے مراسلے میں چدم برم کی رابرٹ ملر سے ملاقات کی تفیصل بتائی گئی جس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ نیشنل انوسٹی گیشن کو قانونی طور پر تحفظ حاصل نہیں کیونکہ اس کے اختیارات کو عدالت میں چیلنج بھی کیا جاسکتا ہے ۔ چدم برم نے رابرٹ ملر سے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی اگرچہ دہشت گردی سے نمٹنے کا ایک نیا ہتھیار تو ہے لیکن اس کی آئنی حیثیت مبہم ہے ۔