تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایران: دنیا کی پہلی اُڑن طشتری تیار،خامنائی کی موجودگی میں رونمائی

جنگ نیوز -
تہران …ایران کے فضائی ماہرین نے دنیا کی سب سے پہلی اُڑن طشتری تیار کرلی ہے۔گذشتہ دنوں ہونے والی دفاعی نمائش میں اس اُڑن طشتری کی رونمائی کی گئی اور اس موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خمینی بھی موجود تھے۔Saturn(زحل)نامی اس اُڑن طشتری کو فضائی فوٹو گرافی کے مقصدسے تیار کیا گیا ہے جس میں ناصرف آٹو پائلٹ ،جی پی ایس اور ایریل ریکارڈنگ کا نظام موجود ہے بلکہ ایریل فوٹو گرافی کے جدید آلات بھی نصب ہیں۔بین الاقوامی سطح پر نیوکلےئرتوانائی کے حصول میں مصروف ہونے کے باعث مسلسل شدید تنقید کا نشانہ بنا ہو ا ہے تاہم ایرانی ماہرین بیرونی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اپنے ملک کے دفاع کو مضبوط سے مضبوط تر بنانے میں مشغول ہیں اور یہ اُڑن طشتری اس کی عملی مثال ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.