تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رانی مکرجی21مارچ کو اپنی33ویں سالگرہ منائیں گی

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی ووڈ اداکارہ رانی مکرجی 21مارچ کو اپنی33ویں سالگرہ منائیں گی۔21مارچ1978کو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پیدا ہونے والی رانی مکرجی نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم" راجا کی آئیگی بارات "سے کیا تاہم انہیں پہلی کامیابی کرن جوہر کی فلم "کچھ کچھ ہوتا ہے" میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے ملی۔اس کے بعد رانی نے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں اپنے قدم کامیابیوں کے ساتھ جمانا شروع کردیے اور ان کی فلم ساتھیا،ہم تم،یووا،بلیک ،غلام،چلتے چلتے،بنٹی اور ببلی،پہیلی ،اور کبھی الوداع نا کہنا باکس آفس پر بیحد کامیاب ثابت ہوئیں۔حال ہی میں فلم نو ون کِلڈ جیسیکا سے بالی ووڈ میں واپسی کرنے والی رانی نے بالی ووڈ کیرئیر کے دوران کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.