تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران بے قابو بھینسوں نے کئی افراد کوروند ڈالا

جنگ نیوز -
کولمبیا:بل فائٹنگ کے دوران بے قابو بھینسوں نے کئی افراد کوروند ڈالا

ارجونا…کولمبیا کے شہر ارجونا میں جاری میلے میں بپھرے بھینسوں نے متعدد افراد کو روند ڈالا،2 افراد ہلاک 10 زخمی ہوگئے۔کولمبیا کے شہر ارجونا میں جاری سالانہ فیسٹیول کی خوشیا ں اس وقت پھیکی پڑ گئی جب میلے کے دوسرے روز بل فائٹنگ کے دوران بے قابو بھینسوں نے کئی افراد کو اپنے سینگوں اور سُموں سے رگید ڈالا،2 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ، جبکہ زخمی ہونے والے10 افراد میں2 کی حالت بھی انتہائی تشویش ناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.