29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹرکاہدایت کاری پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹرکاہدایت کاری پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ
لاس اینجلس… معروف امریکی اداکارہ جوڈی فوسٹر نے اداکاری ترک کرکے ہدایت کاری پر توجہ مرکوز رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔اکیڈمی ایوارڈ یافتہ اداکارہ جو انتہائی کم عمری ہی سے فلموں میں کام کرتی آئی ہیں اب اداکاری سے اکتا چکی ہیں اورہدایت کاری میں اپنا لوہا منوانا چاہتی ہیں۔جوڈی فوسٹر اب تک کئی فلموں کی ڈائریکشن دے چکی ہیں،اور ناظرین سے پسندیدگی کی سند حاصل کر چکی ہیں۔ان کی ہدایت کاری میں بننے والی تازہ فلم ”دی بیور“ میں میل گبسن جلوہ گر ہوں گے۔جوڈی نے بطور ہدایت کارہ ایک سائنس فکشن فلم بھی سائن کر لی ہے۔