29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،نیشنل ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،8ہلاک،80زخمی
جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل ہائی وے پر متعددبسوں اور ٹریلر میں تصادم ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ شاہ لطیف ٹاؤن کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں کم اس کم 8افرادجاں بحق اور 80زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ٹی پی او بن قاسم نے ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے