تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ضلع ٹانک،حلقہ69میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ

جنگ نیوز -
ٹانک…خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقے کے پی 69 ٹانک میں ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پولنگ جاری ہے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔حلقہ کے پی 69 کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد ایک لاکھ 25 ہزار 6 ہے۔ جس میں خواتین ووٹرز کی تعداد 50211اور مرد ووٹرز کی تعداد 74795 ہے۔۔انتخابات کے لئے کل 96 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں اور تمام کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ پولنگ کا سلسلہ صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گا۔انتطامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں ۔پولنگ کے دوران اسلحے کی نمائش پر پابندی ہوگی۔ الیکشن کمشنر خیبر پختون خوا نے حلقے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ضمنی انتخاب میں 21 امیدوار مد مقابل ہیں تاہم اصل مقابلہ جے یوآئی ف کے غلام قادر خان ، پیپلز پارٹی کے انجنیئر داور خان کنڈی اور آزاد امیدوار حبیب اللہ کنڈی کے درمیان متوقع ہے۔ یہ نشست جمعیت علمائے اسلام ف کے رکن گلستان بیٹنی کی تعلیمی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.