تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

تحصیل مٹہ،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی،5 شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
سوات…سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے درش خیلہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں پانچ شدت پسند ہلاک ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں کی نشاندہی پر پانچ شدت پسندوں کو گرفتار کیا گیا۔دوران حراست شدت پسندوں نے اعتراف کیا کہ درش خیلہ کے پہاڑی میں اسلحہ چھپایا ہے جس کی بازیابی کے لئے گرفتار شدت پسندوں کو موقع پر لے جایاگیا جہاں انہوں نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے اور فرار ہونے کی کوشش کی جس پر سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے شدت پسندوں کو موقع پر ہی ہلاک کردیا،شناخت کے لئے مٹہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.