تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج پشاور میں ہوگا

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے ۔ جس میں امن وامان کی صورت حال کے علاوہ مرکز سے صوبو ں کو منتقل ہونے والی وزارتوں سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔وزیراعلی امیر حیدر ہوتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سینئر وزرا سمیت کابینہ کے تمام اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔ صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ جبکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت مرکز سے صوبوں کو منتقل ہونے و الی وزارتوں سے متعلق بھی کابینہ کا آگاہ کیا جائے گا۔ جبکہ کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونے و الے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.