تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:پی سی ایس افسران نے سول نافرمانی شروع کر دی

جنگ نیوز -
لاہور…پی سی ایس افسران نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئینی اور قانونی حقوق ملنے تک پر امن ہڑتال جاری رکھیں گے۔پی سی ایس آفیسرز ایسوسی ایشن کی سیکرٹر ی اطلاعات آصفہ مرتضی نے جیو نیوز سے گفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی ایس افسران کے تبادلے انتقامی کارروائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تبادلوں اور معطلیوں کے حکم پر عملدرآمد نہیں کریں گے اور نہ ہی کوئی معافی مانگیں گے۔ ادھر پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ صوبائی سول سیکرٹریٹ سمیت تمام صوبائی محکموں میں دفعہ144 نافذ ہے۔ ہڑتالی پی سی ایس افسروں کی زبان بندی کا حکم دیا گیا ہے۔ جو افسر بھی قانون ہاتھ میں لے گا اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.