تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خانپور،ظاہر پیر میں25جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

جنگ نیوز -
خانپور… خانپورکے نواحی علاقہ ظاہر پیر میں 25جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب ہوئی۔ شادی میں فی جوڑے کو 50ہزار روپے کا گھریلو ضروری سامان دیا گیا ۔تحصیل خانپور کٹورا کے نواحی علاقہ ظاہر پیر میں 25جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقدہوئی ۔شادی کی تقریب کا اہتمام امام خمینی ٹرسٹ نے کیا۔ اس سے قبل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 539شادیوں کی تقریب منعقد کی جاچکی ہیں۔ تقریب میں فی جوڑے کو 50ہزار روپے کا گھریلو ضروری سامان جہیز کی شکل میں دیا گیا۔ علامہ افتخار نقوی نے نکاح پڑھایااور بتایا کہ اجتماعی شادیوں کا سلسلہ پاکستا ن میں پہلی مرتبہ شروع کر نے کااعزاز بھی امام خمینی ٹرسٹ کو ہی حاصل ہے۔ اس موقع پر وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلینگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبدالستارنے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا دائرہ بڑھاتے ہوئے مفلس اورغریب والدین کی مالی امداد کی جائے گی ۔تقریب میں اہل علاقہ نے بڑی تعدا د میں شرکت کی اوردلہنوں کو دعا ؤں سے رخصت کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.