29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیاپر حملوں کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
جنگ نیوز -
سنگاپور…امریکا اور اس کے اتحادیوں کی جانب سے لیبیاپر حملوں کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔سلامتی کونسل کی قرارداد کے بعد لیبیا پر ہفتے سے شروع ہونیوالی فوجی کاروائی کے باعث آج ٹریڈنگ کے دوران نیویارک خام تیل اپریل کے سودے1ڈالر88سینٹس اضافے کے ساتھ102 ڈالر95سینٹس فی بیرل جبکہ لندن برینٹ خام تیل مئی کے سودے2 ڈالر14 سینٹس اضافے کے ساتھ116 ڈالر7 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا میں حکومت مخالف مظاہروں کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جس سے اس کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔