تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد :شادی میں فائرنگ، دلہن کا عزیز ہلاک، دلہاگرفتار

جنگ نیوز -
فیصل آباد …فیصل آباد میں شادی کی تقریب میں باراتیوں کی فائرنگ سے دلہن کا عزیز جاں بحق ہوگیا،جس کے بعد دلہن والوں نے شادی منسوخ کردی، اور دلہاحوالات میں پہنچ گیا۔ فیصل آباد کے علاقہ جڑانوالہ کے نواحی گاؤں649 گ ب میں جب فیصل نامی نوجوان بارات لیکر پہنچا تو،خوشی میں باراتیوں نے ہوائی فائرنگ کردی۔ فائرنگ کی زد میں آکردلہن کا ایک عزیز عبدالمجید موقع پر ہی ہلاک جبکہ دو رشتے دار جمیل احمد اور خلیل احمد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچی تودولہا اپنے ساتھیوں سمیت فرارہوگیا۔ اپنے عزیز کی ہلاکت اورزخمی ہونے کے خلاف دلہن والوں نے شادی سے انکار کردیا ۔پولیس نے شادی میں فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔رات گئے پولیس نے دولہے میاں کو تو گرفتارکرلیا، کل تک سسرال کے مہمان بنے،دولہا کو آج پولیس نے سرکاری مہمان بنا رکھا ہے اورفائرنگ کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.