29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
امریکی شخص نے’بٹن کنگ‘ کا ٹائٹل اپنے نا م کر لیا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو شہرت حاصل کچھ بھی کر گزرنے سے گریز نہیں کر تے ۔انھیں افراد میں ایک ایسا معمر امریکی شخص بھی شامل ہے جس نے اپنے منفرد کارنا مے سے Button Kingکا ٹائٹل اپنے نا م کر لیا ہے۔ Dalton Stevensنامی اس شخص نے پلاسٹک کے لاکھوں بٹن جمع کر کے انھیں اپنی روزمرہ استعما ل کی اشیاء پر لگا کر منفرد اور دلچسپ بنادیا ہے جویہ کام پچھلے 15سالوں سے کر رہا ہے۔Dalton نے اپنے زیرِ استعما ل گاڑی،گٹار،کو ٹ،جوتے اور دیگر اشیاء پر رنگ بر نگے بٹن لگا کر اپنی خواہش کوپورا کر تے ہو ئے شہرت حاصل کی ہے۔Dalton کو اپنے اس منفرد مشغلے کی وجہ سے کئی بین الاقوامی ٹی وی پروگراموں میں بھی مدعو کیا جا چکا ہے جہاں Dalton نے اپنے بٹنز والا مخصوص لبا س زیب تن کر کے شرکت کی اور دیگر اشیاء کی نمائش کر کے اپنا فن دکھایا۔