تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا : اتحادی افواج کے تازہ حملوں میں قذافی کی رہائشگاہ بھی تباہ

جنگ نیوز -
طرابلس … لیبیا پر اتحادی افواج کے تازہ حملوں میں معمر قذافی کی رہائش گاہ بھی تباہ ہو گئی، امریکا نے لیبیا کی جانب سے شہریوں پر حملے نہ کرنے کے اعلان پر شکوک کا اظہار کیا ہے۔امریکا اور اس کے مغربی اتحادیوں کا لیبیائی فوج کیخلاف آپریشن اوڈیشی ڈان جاری ہے۔اطالوی فوجی اڈوں سے اڑنے والے جدید ترین جنگی جہازوں کی بم باری سے طرابلس شہر میں دھماکے سنے گئے ہیں۔امریکی فوج نے لیبیا پر حملوں کے بعد اس کے فضائی دفاعی نظام کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ کیا ہے۔اتحادیوں نے لیبیائی فوج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ہیں۔ طرابلس پر حملوں کے دوران قذافی کی ایک رہائشگاہ کی انتظامی عمارت بھی تباہ ہو گئی۔واشنگٹن میں وائس ایڈمرل بل گورٹنے نے کہا کہ حملوں کے بعد لیبیائی فوج کی فضائی نقل و حرکت نہیں دیکھی گئی۔ادھرپیرس میں فرانسیسی ترجمان نے کہا کہ فضائی حملوں کے دوران ان کے طیاروں کوکسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔لیبیا کی فوج نے مخالفین کیخلاف جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔لیبیائی فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ تمام یونٹوں کو فوری طور پر باغیوں کیخلاف جنگ بندی کا حکم جاری کردیا گیا ہے ۔ کرنل قذافی نے حملہ آور ملکوں کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے لمبی جنگ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ امریکی فوج کے ایڈمرل مائیک مولن کہتے ہیں کہ حملے کا اصل مقصد قذافی کو ہٹانا نہیں بلکہ ان کی فورسز کے ہاتھ پاؤں کاٹنا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.