29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک فوج نے سوات کو پھر امن کا گہوارہ بنادیا ہے، کور کمانڈر پشاور
جنگ نیوز -
پشاور…کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پاک فوج کے جوانوں نے قربانیاں دیکر وادی سوات کو امن کا گہوارہ بنادیاہے۔ پشاور میں ایک تقریب سے خطاب میں کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف یاسین ملک نے کہا کہ عوام کی تعاون کے بغیر سوات میں امن قائم کرنا ممکن نہیں تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب نے مشکلات میں اضافہ ضرور کیا، لیکن فوج سوات کے عوام کی امیدوں پر پورا اتری۔ کور کمانڈر نے کہا کہ دہشت گردوں کیخلاف کارروائی جاری ہے، جس میں ایوی ایشن اہم کردار ادا کررہی ہے۔ ایوی ایشن نے سیلاب میں4 لاکھ ٹن خوراک متاثرہ علاقوں میں پہنچائی جبکہ10ہزار پھنسے لوگوں کو نکالا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین بھی مردوں کے شانہ بشانہ فوج میں کردار ادا کر رہی ہیں ۔