29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسرائیل، فلسطین پر بھارتی رد عمل سے بوکھلا گیا تھا، وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی…دوہزار پانچ میں اسرائیل ، اپنے دفاعی اتحادی ملک بھارت کے ردعمل سے بوکھلا گیا تھا۔ نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت کار نے امریکا سے شکایت کی تھی کہ مشرق وسطیٰ امور کے بھارتی سیکریٹری راجیو Sikri نے دورہ یروشلم کے دوران فلسطینیوں کی زبان بولی۔یکم ستمبر دو ہزار پانچ کو نئی دہلی سے امریکی سفارت خانے کے ڈپٹی چیف مشن Geoff Pyatt نے واشنگٹن مراسلہ بھیجا۔ مراسلے کے مطابق نئی دہلی میں ان کے اسرائیلی ہم منصب Yoed Magen نے ملاقات کے دوران بتایا کہ راجیو Sikri نے یروشلم دورے پر خود بھارت کے بجائے فلسطینیوں کے نمائندے کے طور پر پیش کیا۔ اس دورے پر راجیو سکری نے نہ صرف غزہ سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کا مطالبہ کیا بلکہ اسرائیلی سفارت خانے کے پوچھنے پر الٹا ڈانٹ دیا اور کہا کہ غزہ سے اسرائیل کی واپسی طویل المعیاد قیام امن کیلئے ایک قدم ہے۔