تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا ، بھارت جوہری معاہدہ پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں، ایئر چیف

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایئرچیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے کہا ہے کہ امریکا بھارت جوہری معاہدہ امتیازی ہے جس پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں اور بھارت کا نیا فوجی ڈاکٹرائن خطے کیلئے خطرناک بھی ہے، خطے میں توازن کیلئے پاکستان کو اقدام کرنا ، ناگزیر ہوگا۔ ایٹمی مواد کے استعمال اور اس کی روک تھام کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک عالمی کانفرنس سے خطاب میں ایئرچیف مارشل کاکہناتھاکہ پاکستان امن سے محبت کرنیوالا ملک ہے،ہم عزت اور وقار سے رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی ڈیٹرنس نے برصغیر میں امن قائم کیا، قومی سلامتی کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔ ائیرچیف مارشل نے کہاکہ خطے میں ایٹمی عدم توازن ، برصغیر کے امن کو متاثر کرسکتا ہے، بھارت نے فوجی قوت بڑھائی تو پاکستان کیلئے بھی ایسا کرنا بھی ناگزیر ہوگا۔ ایئرچیف مارشل راؤقمرسلیمان نے کہا کہ ایٹمی عدم پھیلاؤ پر عالمی قوانین امتیازی ہیں، چین کے ساتھ سول نیوکلیئر تعاون پاکستان کیلئے بہت اہم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.