29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہد میں موجود کاربوہائیڈریٹس کئی بیماریوں سے بچاتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
کراچی …شہد ایسی غذا ہے جس میں اللہ تعالی نے ستر بیماریوں کی شفا رکھی ہے اور اس بات کووقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ماہرین غذائیت نے بھی تسلیم کیا ہے۔حالیہ تحقیق میں یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ شہد کھانے سے کئی بیماریوں سے نجات ممکن ہے ۔شہد میں کاربوہائیڈریٹس بڑی مقدار میں موجود ہوتے ہیں جو ناصرف جسم کو قوت و توانائی دیتے ہیں بلکہ مختلف بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں ۔شہد کھانے سے کینسر سے بھی بچاؤ ممکن ہے کیونکہ شہد میں کارسینوجن کی موجودگی ٹیومر کی افزائش روکتی ہے ۔اس کے ساتھ ہی ساتھ شہد کو جلد پر لگانے سے قدرتی چمک پیدا ہوتی ہے ۔