تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یورپی یونین پر پاکستان کی ترقی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے پر زور

جنگ نیوز -
برسلز…فارن ڈیسک…پاکستان کو خراب صورت سے نکالنے کے لیے یورپی یونین اقدامات کرے۔یورپی یونین پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنیادی عوامل کو حل کرے۔ یوروکیپٹل برسلز سے جاری ہفت روزہ ’نیو یورپ‘ میں ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر کی توجہ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا کی طرف ہیں ، جب کہ پاکستان میں کوئی ایسا دن نہیں گزرتا جب تشدد کی کارروائی نہ ہوتی ہو۔صرف مارچ میں 80 سے زائد عام شہری ہلاک ہو گئے۔ پاکستانی طالبان اور اس سے متعلقہ نیٹ ورک تشدد کی کاروائیوں کے پیچھے ہیں۔شہباز بھٹی اور گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے حالیہ ہلاکتوں سے پاکستان میں لبرل طبقہ کو شدت پسندوں نے خاموش کرادیا ہے۔یورپی یونین کو اس صورت حال میں کوئی اقدام اٹھانا چاہیے۔گزشتہ عشرے سے افغان عسکریت پسندی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جیسا کہ مغربی افواج افغانستان چھوڑنے کے لئے تیار ہے۔پاکستان کی سنگین صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ فوجی اداروں اور سویلین حکومت کے درمیان ایک غیر صحت مندانہ عدم توازن ہے ۔ فوج زیادہ تر سیاسی اور اقتصادی زندگی پر کنٹرول رکھے ہوئے ہے۔ برسوں تک پاکستان پر قابض فوجی حکومتوں نے سویلین اداروں کو کمزور کیا ہے یہ ادارے پاکستانی شہریوں کے مداواے کے لیے کچھ نہیں کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستانی معیشت کی تباہی اور افراط زر میں اضافہ اور بجلی کی کمی نے اقتصادی اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔امریکا پاکستان کو انسداد دہشت گردی کی مد وسیع امداد فراہم کررہاہے۔ اس وقت پاک امریکا تعلقات تاریخ میں سب سے زیادہ کشیدہ ہیں۔ایسے موقع پر یورپی یونین کو پاکستان کے ساتھ تعلقات بڑھانے چاہیے۔اسی طرح یورپی یونین توسیع کرے اور پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ بنیادی عوامل کو حل کرنے میں مدد کرسکتی ہے۔ سول سروس اور تعلیم کے سیکٹر میں فوکس کرے ۔ یورپی یونین کے ساتھ ایک آزاد تجارت کے معاہدے کے ٹھوس امکانات ہیں اس میں اصلاحات کے لئے ضروری مراعات فراہم کر سکتی ہے آزاد تجارتی معاہدے کی ترقی اور روزگار کے مواقع پاکستان کی سخت ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.