29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
فہیم،فیضان کے ورثاء کی پراسرار گمشدگی ، پولیس چیف لاہور سے جواب طلب
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے امریکی اہل کار ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے مقتولین فہیم اور فیضان کے ورثا کی پراسرار گمشدگی کے بارے سی سی پی او لاہور سے معلومات طلب کرلی ہیں ، مقتولین کے ورثا کو دی گئی دیت کی رقم کو بھی ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔فیضان اور فہیم کے ورثا کی گمشدگی کیخلاف درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن19 ورثا نے دیت کی رقم حاصل کی وہ تمام افراد اپنے گھروں سے لاپتہ ہے، جس سے ان کے عزیزو اقارب، محلے دار اور قوم پریشان ہے ،لہذا عدالت ان ورثا کو بازیاب کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے۔ ایک اور درخواست کے ذریعے ریمنڈ ڈیوس کی طرف سے ادا کی گئی دیت کی رقم کو چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی گئی کہ عدالت تعین کرے کہ یہ رقم وفاقی یا صوبائی حکومت میں سے کس نے ادا کی اور یہ رقم پاکستان کی طرف سے ادا کیے جانے پر عدالت اس دیت کو غیر اسلامی اور غیر آئینی قرار دے۔