29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور: ینگ ڈاکٹرز آج آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ ینگ ڈاکٹرز آج شام کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ینگ ڈاکٹرز اپنے مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا اعلان کر چکے ہیں۔ آج ینگ ڈاکٹرز کا ایک وفد اسپیکر پنجاب اسمبلی اور سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان ملاقاتوں کے نتائج کی روشنی میں ینگ ڈاکٹرز آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے۔ ادھر ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال اکیس ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ آج بھی ڈاکٹروں نے آؤٹ ڈور بند رکھا اور اسپتال کے باہر کیمپ لگا کر مریضوں کا علاج کرتے رہے۔ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔