تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلی کا کھانا کھا جانے والے کتے کی شرمندگی کا احوال

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…پالتو بلی کے دودھ پی جانے کے قصے تو آپ نے بہت سنے گئے ہیں تاہم ایک ایسا کتا جو بلی کا کھانے چوری چھپے کھا جانے کے بعد بہت افسردہ اور شرمندہ نظر آرہا ہے۔امریکا میں دو کتوں کا مالک جب گھر واپس آیا تو اس نے بلی کے کھانے کا پیکٹ فرش پر کھلا پڑا پایا جس میں سے خوراک کھائی جاچکی تھی۔اپنے کتوں کو شک کے کٹہرے میں لاتے ہوئے مالک نے جب Macy نامی کتے سے اس چوری کے بارے میں پوچھا تو اس کے چہرے پر کسی قسم کا اظہارِ تاسف یا شرمندگی نظر نہیں آئی۔Macyکو شک کے دائرے سے باہر کرتے ہوئے جب مالک نے دوسرے کتےDenverکی جانب توجہ مبذول کی تو اس کی آنکھیں جھکی ہوئی اور چہرے پر شرمندگی کا واضح پیغام نظر آیا ۔Denverنامی یہ کتا ناصرف اس چوری کا واحد مجرم پایا گیا بلکہ اس کے چہرے پر ندامت کے احساس ،منہ پر کھسیانی مسکراہٹ اور ہلتی دُم نے مالک کو کتے کی کارستانی کا تمام احوال کہہ ڈالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.