29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان ’کیٹ آئی لینڈ‘ کی بلیاں حالیہ تباہ کاریوں سے محفوظ
جنگ نیوز -
ٹوکیو…سی ایم ڈی…جاپان کا جزیزہTashirojimaجو کہ بلیوں کی اکثریت کے باعث دنیا بھر میںCat Islandکے نا م سے مشہور ہے اس کی رہائشی بلیاں حالیہ زلزلے اور سونامی کی تباہی سے حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔اس جزیرے کی انسانی آبادی100افراد پر مشتمل ہے جو ما ہی گیری کے شعبے سے منسلک ہیں جبکہ یہاں ہزاروں کی تعداد میں مو جود د بلیوں کا راج ہے۔ جہاں ایک طرف زلزلے اور سونامی نے بڑے پیمانے پر جاپان میں تباہی مچائی ہے وہیں اسCat Island میں بھی تباہی کے مناظر دیکھے گئے لیکن یہاں کی سینکڑوں بلیاں محفوظ رہیں۔ خراب راستوں کی وجہ سے گاڑیوں کے ذریعے اس جزیرے تک پہنچنا نا ممکن ہے تاہم امدادی ٹیمیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس جزیرے کی انسانی آبادی اور بلیوں کیلئے خوارک فراہم کر رہی ہیں۔ اس جزیرے کے رہائشیوں کا ان بلیوں سے اس قدر گہرا لگاؤ ہے کہ وہ ان بلیوں کو اپنے لئے خوش قسمتی اورنقصان سے محفوظ رکھنے کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دنیا بھر سے بلیوں سے محبت کر نے والے سینکڑوں افراد اس Cat Island کا رخ کر تے ہیں اور اس بلیوں کی ریاست کا نظارہ کر کے ان کی حکمرانی سے لطف اندوز ہو تے ہیں ۔