تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مونس الٰہی کیخلاف سب کچھ رحمن ملک کی ہدایت پر ہورہا ہے، چودھری ظہیر

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین کا کہنا ہے کہ مونس الٰہی کے خلاف کیس سیاسی ہے کیونکہ ایف آئی آر میں بھی ان کا نام نہیں۔چودھری ظہیرالدین نے یہ بات مونس الٰہی کی ضلع کچہری میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی کے خلاف رحمان ملک کی ہدایت پر سب کچھ ہو رہا ہے جو افسوسناک ہے۔ روایت سے ہٹ کر ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح مونس الٰہی سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایک سوال پر چودھری ظہیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے سیاسی ملاقاتیں ہوتی ہیں، کبھی ریلیف نہیں مانگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.