تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب ، خیبرپختونخوااور بالائی علاقوں میں 5.6شدت کازلزلہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پنجاب ، خیبر پختونخواسمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.6ریکارڈ کی گئی ۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور،اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، سرگودھا، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، غذر ، مظفرآباد،باغ،نوشہرہ ،سوات ،چترال،صوابی،مالاکنڈ، دیر، مہمندایجنسی اور خیبر ایجنسی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت5.6ریکارڈکی گئیاور اس کا مرکز پشاورسے225کلومیٹرشمال مغرب میں تھا،محکمہ موسمیات نے مزید زلزلے کے جھٹکوں کے امکان کو بھی رد کردیا ہے۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز افغان تاجک سرحد پر کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں تھا۔ زلزلے کے باعث لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.