29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اے ایف سی چیلنج کپ:پاکستان فٹبال ٹیم آج ترکمانستان کے مدمقابل
جنگ نیوز -
کوالالمپور…پاکستان فٹ بال ٹیم چوتھے اے ایف سی چیلنج کپ میں اپنا پہلا میچ آج ملائیشیا میں ترکمانستان کے خلاف کھیلے گی،23مارچ کو روایتی حریف بھارت سے سامنا ہو گا۔پاکستانی فٹ بال ٹیم ملائشیا کے ایم بی جے پی اسٹیڈیم میںِ چوتھے اے ایف سی چیلنج کپ کے تین میچز کھیلے گی، گروپ بی میں آج قومی ٹیم پاکستانی وقت کے مطابق شام چار بجے ترکمانستان کیخلاف میچ کیلئے میدان میں اترے گی۔اس میچ کے بعد23 مارچ کو پاکستان فٹ بال ٹیم روایتی حریف بھارت کے مدمقابل ہو گی، تیسرے اور آخری میچ میں پاکستان کا سامنا چائنیز تائپے سے ہو گا۔قومی ٹیم کی قیادت ثمر اسحاق کر رہے ہیں اور جبکہ عبدالعزیز نائب کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔