29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کپاس کی پیداوار میں سانگھڑ ،رحیم یارخان سے بازی لے گیا
جنگ نیوز -
کراچی …کپاس کی پیداوار میں سانگھڑ15 لاکھ97 ہزاربیلوں کے ساتھ رحیم یار خان سے بازی لے کر پاکستان کا سب سے بڑا ضلع بن گیا ہے ۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ممبر احسان الحق نے جیو نیوز کو بتایاکہ رواں سال کپاس کی ملکی مجموعی پیداوار میں سانگھڑ کا حصہ رواں سال15 فیصد جبکہ صوبہ سندھ کی پیداوار میں یہ42 فیصد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کپاس کے پیداواری علاقوں میں شوگر مل قائم کرنے کی پابندی کے باوجود رحیم یار خا ں میں 5 ملیں قائم کر دی گئی جس کے باعث کپاس کا پیداواری رقبہ8 لاکھ سے کم ہو کر5 لاکھ50 ہزار ایکڑ رہ گیا ۔