29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی:ایڈووکیٹ کی ہلاکت پر کل سٹی کورٹ میں ہڑتال ہوگی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حیدرامام رضوی کاکہنا ہے کہ محمد حنیف ایڈووکیٹ کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کل سٹی کورٹ میں ہڑتال کی جائیگی۔کراچی بارکی منیجنگ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں منگل کے روزعدالتوں کے بائیکاٹ کافیصلہ کیاگیا۔ حنیف خان ایڈووکیٹ کو آج صبح میٹروول سائٹ ایریا میں ان کے گھر کے قریب ٹارگٹ کیا گیاتھا ۔ وہ نماز فجر کیلئے مسجد جارہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ جناح اسپتال لائے جانے کے دوران وہ جاں بحق ہوگئے۔