تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جاپان سونامی :مرنے والوں کی تعداد22ہزار سے تجاوز کرگئی

جنگ نیوز -
ٹوکیو…فارن ڈیسک…جاپان میں دس دن قبل آنے والے شدید ترین زلزلے اور اس کے نتیجے میں سونامی سے ہلاک اور لاپتہ افراد کی تعداد22ہزار سے زیادہ ہوگئی۔ بھارتی اخبار’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق حکام نے زلزلے اور سونامی سے متاثرہ ایٹمی پلانٹ کے بحران پر قابو پانے کی اطلاع دی ہے۔ جاپان کے وزیر اعظم نے مارچ 2011ء کے زلزلے اور سونامی کودوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑا بحران قرار دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاپان میں بڑے پیمانے پر آنے والے زلزلے اور سونامی سے مرنے والوں کی تعداد 22ہزار سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔ نیشنل پولیس ایجنسی نے 8649افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جب کہ 13262افراد لاپتہ ہیں۔ حکام نے 21911کو لاپتہ افراد کی فہرست میں رکھا ہے۔ اس سانحے میں2644افراد زخمی ہیں۔ عالمی بینک نے تباہی کا تخمینہ 235 ارب ڈالر لگایا ہے۔ جاپان کی دوبارہ تعمیر میں پانچ سال لگ سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.