29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈکپ: بیٹنگ میں سنگاکارا اور بولنگ میں شاہد آفریدی سرفہرست
جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں جہاں کئی ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا، وہیں چند کھلاڑی اپنی انفرادی کارکردگی کی وجہ سے نمایاں رہے۔ورلڈکپ کے گروپ میچز میں کئی بیٹسمینوں نے شاندارکارکردگی کے ذریعے مداحوں کو خوب لطف اندوز کیا،طوفانی چھکوں اورکرارے چوکوں نے ماحول کو خوب گرمائے رکھا۔ پہلے مرحلے کے ٹاپ بیٹسمینوں کی بات کی جائے توسری لنکا کے کمارسنگاکارا سب سے نمایاں بیٹسمین رہے۔بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے سنگاکارا نے چھ میچز میں363رنزبنائے۔انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ336رنزکے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔تیسری پوزیشن انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس کے پاس ہے۔جبکہ چوتھی اورپانچویں پوزیشن پربھارتی اوپنرز وریندر سہواگ اورسچن ٹنڈولکر قابض ہیں۔جہاں بیٹسمین اپنے جوہردکھاتے رہے تو وہیں بولرز بھی میگاایونٹ کی رونقوں کوچارچاندلگانے میں پیچھے نہ رہے۔اکھڑتی وکٹیں ، زوردار اپیلیں اوربولرزکے جارحانہ انداز ایونٹ کی سنسنی میں اضافہ کرتے رہے۔بولرز میں شاہدآفریدی سب سے آگے رہے،جنہوں نے چھ میچز میں 17وکٹیں حاصل کیں۔بھارت کے ظہیرخان دو وکٹ کے فرق سے دوسرے نمبرپررہے۔تیسری پوزیشن جنوبی افریقا کے روبن پیٹرسن کے نام ہے جنہوں نے14وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چوتھے نمبر پر ہیں۔پانچویں پوزیشن ویسٹ انڈیز کے کیمارروچ اورچھٹی پوزیشن پاکستان کے عمرگل کے پاس ہے۔