تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی اسٹاک ایکسچینج:نئے کاروباری ہفتے کا مندی سے آغاز

جنگ نیوز -
کراچی...کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزار400 پوائنٹس کی حد سے بھی نیچے آگیا۔گزشتہ ہفتے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک کروڑ60 لاکھ ڈالر اسٹاک مارکیٹ سے نکالے جانے کے بعد پیر کو مقامی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں عدم دلچسپی دیکھی گئی۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس گیارہ ہزار606 پوائنٹس پر کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔ تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 231 پوائنٹس کمی کے بعد11 ہزار375 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج کاروباری حجم تقریباً 4 کروڑ76 لاکھ شیئرز رہا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.