تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

این آئی سی ایل کیس:مونس الٰہی کے ریمانڈ میں3 روزہ توسیع

جنگ نیوز -
لاہور...این آئی سی ایل کیس میں گرفتار ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی کو لاہور کی مقامی عدالت نے مزید3 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ رکن پنجاب اسمبلی مونس الٰہی کو ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عرفان بسرا کی عدالت میں پیشی کیلئے سخت سکیورٹی میں لایا گیا۔ احاطہ عدالت میں لیگی کارکنوں اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عرفان بسرا کی عدالت سے ایف آئی اے نے 7 روز کا جسمانی ریمانڈ مانگا۔ عدالت نے تھوڑی دیر فیصلہ محفوظ رکھنے کے بعد مونس الٰہی کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے سپرد کردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.