29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایف بی آر: 7 لاکھ ٹیکس نادہندگان سے وصولی کیلئے نوٹسزکا اجرا
جنگ نیوز -
کراچی …راجہ کامران …ایف بی آر نے سات لاکھ ٹیکس نادہندگان کو وصولی کے نوٹس جاری کرنا شروع کردیا ہے ، جواب نہ دینے یا چوری ہونے والا ٹیکس جمع نہ کرانے والوں کی جائیداد نیلام کردی جائے گی۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ترجمان اسرار روف نے بتایا کہ ادارے نے بڑی جائیداد اور پرتعیش طرز زندگی رکھنے کے باوجودٹیکس نہ دینے یا کم ٹیکس دینے والے23 لاکھ افراد کی نشاندہی کی ہے جس میں پہلے مرحلے میں 7 لاکھ افراد کو نوٹس جاری کیئے جائیں گے جس کا جواب دینے کیلئے30 دن کا وقت دیا جائے گا۔جواب سے مطمئن نہ ہونے پر ایف بی آر ریکوری کا نوٹس جاری کرے گا جس کیلئے60 دن کا وقت دیا جائے گا اور نوے دن کے مجموعی عمل میں اگر کوئی بھی شخص ایف بی آر کو درست ٹیکس جمع کرادیتا ہے تو اس کیخلاف کاروائی ختم کردی جائیگی اور جو لوگ اس میں ناکام رہیں گے ان کی وجہ جائیداد جو انکم ٹیکس میں ظاہر نہیں کی جائے گی اس کوضبط کرنے کے بعد فروخت کردیا جائے گا، اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا جائے گا۔