تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان میں گندم کی پیداوار2فیصد کم رہنے کا امکان،امریکی محکمہ زراعت

جنگ نیوز -
نیویارک…امریکی محکمہ زراعت کے مطابق رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداواردوکروڑ35 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے اس کے علاوہ چاول کی برآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں60 فیصد کم رہنے کا امکان ہے۔ امریکی محکمہ زراعت کے مطابق رواں سال پاکستان میں گندم کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں دوفیصد کم رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ سال کے سیلاب سے پہلے گندم کی کاشت اور اس کے ذخیرے کے باعث گندم کی پیداوار تسلی بخش رہی تھی۔ گندم اور آٹے کی قیمتوں میں استحکام کے باعث پاکستان کو خوراک کی قلت جیسے مسائل کا سامنا نہیں۔چاول کی پیداوار میں سیلاب کے باعث گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد کمی کے بعد47 لاکھ ٹن رہنے کا خدشہ ہے جبکہ اس کی برآمدات 60 فیصد کمی کے بعد 25 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے ۔ پانی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے1970 سے اب تک پاکستان کی پانی کی طلب میں 50 فیصد اضافہ جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں ایک تہائی کمی دیکھی گئی ہے۔ پانی کی قلت کے اثرات پنجاب کے مقابلے میں صوبہ سندھ میں زیادہ نظر آئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.