29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
وکی لیکس:ڈالر سے پیچھا چھڑانے کیلئے ایران نے بڑے پیمانے پر سوناخریدلی
جنگ نیوز -
تہران …ایران نے ڈالر پر انحصار ختم کرنے کیلئے عالمی منڈی سے بڑے پیمانے پر سونا خرید لیا۔وکی لیکس کے مطابق بینک آف انگلینڈ کے بینکنگ سربراہ نے ایک امریکی افسر کو بتایا کہ ایران کی طرف سے بڑے پیمانے پر سونے کی خریداری کی جا رہی ہے۔ بینک آف انگلینڈ کے بینکنگ سربراہ کے مطابق ایران کی طرف سے یہ قدم ڈالر میں موجود اثاثے منجمد ہو جانے سے بچانے کیلئے ہیں۔ گولڈ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق پچھلے دہائی میں چین، روس اور بھارت کے بعد ایران سونے کا سب سے بڑا خریدار رہا ہے۔ بینکرز کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے مختلف ممالک بھی خفیہ طور پر اپنے سونے کے ذخائر میں اضافہ کرتے رہے ہیں۔