تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس، امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ

جنگ نیوز -
پشاور…خیبرپختونخوا کابینہ کے اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور وفاق سے صوبو ں کو منتقل ہونیوالی وزارتوں سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے۔وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے ۔ سینئر وزرا سمیت کابینہ کے تمام اراکین اجلاس میں شریک ہیں۔اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی صورت حال پر بریفنگ دی جارہی ہے جبکہ اٹھارویں ترمیم کے تحت مرکز سے صوبوں کو منتقل ہونیوالی وزارتوں سے متعلق بھی کابینہ کا آگاہ کیا جائیگا جبکہ کابینہ کے گزشتہ اجلاسوں میں ہونیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.